اس وقت کہ جب نظر مملکت سعودی عرب کی جانب مرکوز ہیں جہاں آئندہ اتوار کے روزظہران شہر میں عرب لیگ کے انتیسویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کی جائے گی، اس دوران شریک ممالک کے رہنماؤں، سربراہوں اور فرمانرواوں کے شیڈول میں کئی ایک اہم فائلوں پر غور وخوض کیا جائے گا، جن میں "مسٔلہ فلسطین، عرب ممالک کے امور میں ایران اور ترکی کی مداخلت، شام، لیبیا اور یمن کے بحران اور دہشت گردی کے خاتمہ کے فائلیں شامل ہیں”۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے سرکاری ترجمان و نمائندہ محمود عفیفی کی جانب سے کل دیئے گئے بیان کے مطابق سربراہی اجلاس (۔۔۔) میں بین الاقوامی تنظیمات کے ذمہ داران شرکت کریں گے جن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریچ سرفہرست ہیں۔ (۔۔۔)
منگل – 24 رجب 1439 ہجری – 10 اپریل 2018ء شمارہ: [ 14378]