ایک ہفتہ سے کم عرصہ کی مدت میں تیسری بار اپنی حکومت بنانے کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز ناکام ہونے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی حکومت بنانے کی ذمہ داری سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلہ میں نامعلوم جماعتوں کو رکاوٹ پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
علاوی نے گزشتہ شام کو عراقی صدر برہم صالح کے نام حکومت نہ بنا پانے پر ایک معذرت نامہ بھیجا ہے جس میں انھوں نے کچھ سیاسی جماعتوں کے دباؤ کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جماعتیں اصلاحات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔
انہوں نے عراقیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرامن مظاہروں کے ذریعہ دباؤ جاری رکھیں تاکہ آپ لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہ ہوں اور میں ایک ایسے عراقی ہونے کی حیثیت سے اپنے عوام کی صفوں میں واپس آؤں گا جس نے اپنے اصولوں اور معاملات کے سلسلہ میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور اراکین پارلمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔(۔۔۔)
پیر 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 02 مارچ 2020ء شماره نمبر [15070]