طرابلس کے ارد گرد گھمسان کی جنگ جاری

طرابلس کے ارد گرد گھمسان کی جنگ جاری

پیر, 2 March, 2020 - 19:30
دار الحکومت طرابلس کے جنوب میں واقع ابو سلیم کے علاقے میں ایک مکان پر ہوئے جنگ کے اثرات کا مشاہدہ کرتے ہوئے دو لیبی شہری کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز طرابلس میں لیبیا کی نیشنل آرمی فورسز اور وفاقی حکومت کے وفادار ملیشیاؤں کے درمیان جنگ چھڑ کئی جس کی وجہ سے لیبیا کے دار الحکومت میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں ہونے والی نازک صلح کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ایک طرف نیشنل آرمی کے ذرائع نے بتایا  ہے کہ اس کی افواج نے متعدد مقامات کی طرف پیش قدمی کی ہے اور طرابلس کے مضافات میں واقع العزیزیہ اور الہیرہ کے محاذ پر سراج کی افواج کے دفاع کو توڑنے میں کامیابی بھی حاصل کی ہے تاہم غیر تصدیق شدہ رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ العزیزیہ پر فوج نے بعد میں دوبارہ کنٹرول کر لیا ہے۔
دونوں اطراف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عین زارہ اور رملہ کے محاذوں پر بھی بھاری ہتھیاروں سے جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ "وفاقی حکومت" کے ذرائع نے قومی فوج کے 7 افراد کے گرفتار ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن فوج کے ایک ذرائع نے ان معلومات سے انکار بھی کر دیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 02 مارچ 2020ء شماره نمبر [15070]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا