ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے یوروپی یونین کو لاکھوں مہاجرین اور پناہ گزینوں کی دی جانے والی دھمکیوں کے بعد یوروپی کمشنر برائے امیگریشن مارگریٹ سکناس نے ترکی کو کل آگاہ کیا ہے کہ یوروپی یونین کسی بلیک میل یا دھمکی کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔
فرانس پریس ایجنسی کے مطابق مارگریٹ سکناس نے برلین میں کہا ہے کہ ہر بار یورپی یونین کا ہی امتحان ہوتا ہے جیسا کہ ابھی ہو رہا ہے لہذا یونین کو اپنی وحدت کی حفاظت ضروری ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی یورپی یونین کو بلیک میل یا دہشت زدہ نہیں کر سکتا ہے۔
رائٹرز نے تین عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوروپی یونین کے وزرائے داخلہ ترکی کے ساتھ یورپی یونین کی سرحدوں پر صورتحال کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے کل ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کریں گے جبکہ ہزاروں تارکین وطن گزشتہ ہفتہ سے یونان اور بلغاریہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 08 رجب المرجب 1441 ہجرى - 03 مارچ 2020ء شماره نمبر [15071]