عرب دنیا میں کورونا وائرس کے نئے کیسز۔۔ اور یورپی ممالک میں زیادہ خطرہ

مکہ مکرمہ کے حرم شریف کے اندر قالین کی صفائی اور جراثیم کشی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے  (الشرق الاوسط)
مکہ مکرمہ کے حرم شریف کے اندر قالین کی صفائی اور جراثیم کشی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

3 عرب ممالک نے گزشتہ روز سرکاری طور پر "کوویڈ ۔19" کے نام سے مشہور کورونا وائرس کے پہلے کیس کے اندراج کا اعلان کیا  ہے اور یہ ممالک سعودی عرب، تیونس اور اردن ہیں جبکہ  یوروپی یونین نے نئے کیس ریکارڈ کئے جانے کی وجہ سے اس وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ میں مزید اضافہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہاں بحرین کے راستے ایران سے آنے والے ایک شہری کو اس مرض سے متاثرہ پایا گیا ہے لیکن ایران میں اس کی موجودگی کا انکشاف ابھی نہیں ہو سکا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ سلیم شدہ صحتی معیار کے مطابق اس شخص کو اسپتال میں الگ رکھا گیا ہے، اس کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور صحت سے متعلق ضروری خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔(۔۔۔)
منگل 08 رجب المرجب 1441 ہجرى - 03 مارچ 2020ء شماره نمبر [15071]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]