شام کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب جیمز جیفری نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کو ادلب میں گولہ بارود اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
جیفری نے مزید کہا کہ ترکی نیٹو میں شراکت دار ہے اور زیادہ تر فوج امریکی مشین استعمال کرتی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ مشینیں تیار ہیں اور قابل استعمال بھی ہیں۔
اسی سلسلہ میں انقرہ میں امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے کہا ہے کہ واشنگٹن فضائی دفاعی نظام کی حصولیابی کے سلسلہ میں انقرہ کی طرف سے پیش کردہ درخواست پر غور کر رہا ہے اور باد رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب کیلی کرافٹ جیفری اور سیٹر فیلڈ کے ہمراہ ترکی کی سرحد سے لگے شامی علاقوں کا دورہ کرنے گئے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 09 رجب المرجب 1441 ہجرى - 04 مارچ 2020ء شماره نمبر [15072]