حوثی عدالت کی طرف سے 35 پارلیمنٹیرینز کو سزائے موت کا فیصلہ

گزشتہ نومبر میں المخا نامی علاقہ میں حوثیوں کی جارحیت کے اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ نومبر میں المخا نامی علاقہ میں حوثیوں کی جارحیت کے اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز باغی حوثی ملیشیاؤں کے کنٹرول میں ایک عدالت نے قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ساتھ مخبری کرنے کے الزام میں پارلیمنٹ کے ان 35 ممبروں کے خلاف سزائے موت دی ہے جو قانونی یمنی حکومت کی حمایت میں ہیں۔
جن لوگوں کے حلاف سزا سنائی گئی ہے یمن کے اندر اور باہر ان کے منتقل شدہ اور غیر منقولہ جائدادوں کو بین الاقوامی طور پر غیر تسلیم شدہ بغاوت کی حکومت کے حق میں ضبط کرنا بھی اس فیصلہ کے متن میں شامل ہے۔
جن اراکین پارلیمنٹ کے خلاف فیصلہ سنایا گیا ہے ان میں سے رکن پارلیمنٹ اور وزیر مملکت برائے پارلیمنٹ اور شورائی امور کے عہدہ پر فائز محمد مقبل الحميری نے کہا یہ فیصلہ میرے لئے شرف اور اعزاز کا تمغہ ہے اور اس بات کی تصدیق ہے کہ ہم نے ان کو تکلیف دی ہے اور ان کے منصوبے کو ناکام کرنے اور اس نسل پرست اور مخالف تحریک کی مزاحمت کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جو عرب اور اسلام مخالف پارسی منصوبے سے وابستہ ہے۔(۔۔۔)
بدھ 09 رجب المرجب 1441 ہجرى - 04 مارچ 2020ء شماره نمبر [15072]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]