امن معاہدہ کی خلاف ورزی کے بعد ٹرمپ کا طالبانی قیادت سے رابطہ

امن معاہدہ کی خلاف ورزی کے بعد ٹرمپ کا طالبانی قیادت سے  رابطہ
TT

امن معاہدہ کی خلاف ورزی کے بعد ٹرمپ کا طالبانی قیادت سے رابطہ

امن معاہدہ کی خلاف ورزی کے بعد ٹرمپ کا طالبانی قیادت سے  رابطہ
طالبان تحریک نے کل انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے رہنماؤں کے ساتھ 30 منٹ تک فون پر بات چیت کی ہے اور یہ رابطہ پہلا براہ راست رابطہ ہے جس کا اعلان تحریک نے اس سطح پر کیا ہے۔
اس وقت جب ایک فریق کی طرف سے رابطہ سے متعلق ایک اعلان آیا ہے لیکن  امریکی صدر کی طرف سے کل شام تک کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
 افغان تحریک کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امارت اسلامیہ کے سیاسی نمائندہ ملا برادر آخوند سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 09 رجب المرجب 1441 ہجرى - 04 مارچ 2020ء شماره نمبر [15072]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]