اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطین مہاجرین کی مدد اور مشرق ادنی میں ان کو کام دلانے کی بین الاقوامی ایجنسی "اونرا" کے اگلے کمشنر جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے سوئسزرلینڈ کے فیلیپ لازارینی کا انتخاب کیا ہے اور یاد رہے کہ یہ تنظیم برسوں سے مغربی کنارے، غزہ، لبنان، شام اور اردن میں اپنی مرکزی کارروائیوں کی مالی اعانت کے سلسلہ میں سنگین پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔
انتخابی کاروائی سے متعلق قابل اعتماد ذرائع سے "الشرق الاوسط" کو ملی معلومات کے مطابق 24 اپریل 2015 سے لبنان میں بین الاقوامی تنظیم کے نائب خصوصی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کام کر رہے لازارینی "اونرا" کے اگلے کمشنر جنرل ہوں گے۔
معلومات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یورپی یونین کی خارجی اور سلامتی معاملات کی سابقہ خاتون عہدیدار فیڈریکا موگھرینی اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے لیبیا میں اقوام متحدہ کے سابق مندوب مارٹن کوبلر کے نام کے سلسلہ میں بھی چرچہ ہوا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 09 رجب المرجب 1441 ہجرى - 04 مارچ 2020ء شماره نمبر [15072]