دنیا "کورونا" کی گرفت میں ۔۔ اور اس پر قابو پانے کے لئے نئے اقدامات

دنیا "کورونا" کی گرفت میں ۔۔ اور اس پر قابو پانے کے لئے نئے اقدامات

اتوار, 8 March, 2020 - 12:15
ریسکیو کارکنوں کو ایک ہوٹل کے ملبے میں دبے ایک زخمی شخص کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
ایک طرف دنیا اب "کورونا" وائرس کی لپیٹ میں ہے تو دوسری طرف اس کے پھیلنے کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے اور بیشتر ممالک کے حفاظتی اقدامات کے باوجود اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ "انتہائی تشویشناک" ہے اور اس سے قبل 94 ممالک میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے جس میں 3500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز چین نے صحت کے لئے استعمال کئے جانے والے ایک ہوٹل کے گرنے کی وجہ سے 28 افراد کے انتقال کا اعلان کیا ہے اور ایک دن کے اندر ایران میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے اور 21 افراد کی موت ہونے کی اعلاع ملی ہے۔
عرب ممالک میں سعودی عرب نے تجارتی ٹرکوں کے علاوہ امارات، کویت اور بحرین کے ساتھ اپنی زمینی سرحدوں کو بند کردیا ہے اور اسی طرح قطیف میں دو ہفتوں تک کے لئے اسکول بند کردیئے گئے ہیں اور 13 ممالک نے اپنے تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا ہے اور دنیا بھر میں لگ بھگ 300 ملین طلبہ کئی ہفتوں کے لئے اسکول جانے سے محروم ہو گئے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 13 رجب المرجب 1441 ہجرى - 08 مارچ 2020ء شماره نمبر [15076]

Related News



انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا