کل لبنان کا مستحق قرضوں کی ادائیگی سے باز رہنے کا اعلان

کل لبنان کا مستحق قرضوں کی ادائیگی سے باز رہنے کا اعلان

اتوار, 8 March, 2020 - 15:15
وزیر اعظم حسان دیاب کو کل شام لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
لبنان نے تمام یورو باندرس سے متعلق قرضوں کی ادائیگی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے ساتھ قرض ادائیگی کے لئے قرض دہندگان کے ساتھ منصفانہ اور نیک نیت سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے قرضوں کی تشکیل نو کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے اور غور طلب ہے کہ لبنان پہلی بار اپنی تاریخ میں قرض ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
مذکورہ فیصلہ کا اعلان وزیر اعظم حسان دیاب کے اس بیان میں ہوا ہے جو انہوں نے سرکاری ملاقاتوں کے ایک طویل دن کے بعد اور کل مقررہ تاریخ سے دو دن قبل لبنانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دیا ہے اور وزیر اعظم دیاب کی ان ملاقاتوں کی شروعات صدر جمہوریہ مائکل عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی ملاقات سے ہوئی ہے پھر اس کے بعد صدر عون کی صدارت می مالی معاشی میٹنگ ہوئی جس کے بعد میٹنگ کے تمام مشارکین نے اس بات کی تائید کی وہ مستحق قرضوں کی ادائیگی کے علاوہ قرض کے متعلق حکومت کے ہر فیصلہ میں اس کے ساتھ  ہیں اور اسی کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہو گیا۔
 لبنان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار اسباب کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم دیاب نے قرض ادائیگی کے تشکیل نو کے لئے اصلاحی پروگرام پر کام کرنے کے سلسلہ میں زور دیا ہے کیونکہ اسی میں قومی مفاد مضمر ہے اور اس کے علاوہ کرپشن کے خلاف مثبت قدم اٹھایا حا سکتا ہے۔
اتوار 13 رجب المرجب 1441 ہجرى - 08 مارچ 2020ء شماره نمبر [15076]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا