اردوغان کے خلاف محاذ بنانے کے لئے حفتر کے ذریعہ سری طور پر دمشق کا دورہ

29 مئی 2018 کو الیزیہ محل میں ایک میٹنگ کے دوران صدر میکرون اور فیلڈ مارشل حفتر کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
29 مئی 2018 کو الیزیہ محل میں ایک میٹنگ کے دوران صدر میکرون اور فیلڈ مارشل حفتر کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
TT

«الشرق الاوسط» کے باخبر ذرائع نے تصدیق کیا ہے کہ لیبیا کے نیشنل آرمی کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی لیبیا اور شام میں مداخلت کے خلاف کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے دمشق کا خفیہ دورہ کیا ہے۔
ذرائع نے  یہ بھی واضح کیا کہ حفتر کے اس دورہ سے بنغازی اور دمشق کی عبوری حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے پھر اس کے بعد گزشتہ ہفتہ کے دوران میں مصری جنرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر عباس کامل کی طرف سے ملک شام کے قومی سلامتی آفس کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی مملوک سے ملنے کے لئے ہونے والے خفیہ دورہ کی وجہ سے آپسی تعلقات میں مزیھ چار چاند لگ گئے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 15 رجب المرجب 1441 ہجرى - 10 مارچ 2020ء شماره نمبر [15078]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]