لیبیا میں سیاسی حل کے سلسلہ میں حفتر اور میرکل کے درمیان تبادلۂ خیال

لیبیا میں سیاسی حل کے سلسلہ میں حفتر اور میرکل کے درمیان تبادلۂ خیال

بدھ, 11 March, 2020 - 11:00
طرابلس کے جنوب میں واقع ابو سلیم کے علاقہ میں ایک فضائی حملہ میں تباہ گھر کے دروازہ کے سامنے بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
لیبیا کے نیشنل آرمی کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر اپنا یورپی دورہ جاری رکھتے ہوئے جرمنی کے دار الحکومت برلن پہنچے ہیں اور پیرس کے دورہ کے بعد چانسلر انگیلا میرکل سے لیبیا میں سیاسی حل کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے کہا ہے کہ چانسلر میرکل نے اس ملاقات کے دوران زور دیا کہ لیبیا میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا ہے اور اسی وجہ سے جنگ بندی اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے اور  ترجمان نے مزید کہا کہ میرکل نے 19 جنوری کو ہونے والی برلن کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق آرمسٹائس کے نفاذ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 16 رجب المرجب 1441 ہجرى - 11 مارچ 2020ء شماره نمبر [15079]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا