روسی گشت دمشق کے جنوب میں "ایرانی مضافاتی علاقے" سے الگ تھلگ

روسی گشت دمشق کے جنوب میں "ایرانی مضافاتی علاقے" سے الگ تھلگ
TT

روسی گشت دمشق کے جنوب میں "ایرانی مضافاتی علاقے" سے الگ تھلگ

روسی گشت دمشق کے جنوب میں "ایرانی مضافاتی علاقے" سے الگ تھلگ
روس «السيدة زينب» نامی اس علاقہ سے الگ تھلگ جنوبی دمشق کے قصبوں میں اپنے فوجی گشت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جسے ایران بیروت میں جنوبی مضافاتی علاقے کی طرح ہی اثر ورسوخ والے علاقہ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
الشرق الاوسط کی نگرانی میں اسے معلوم ہوا ہے کہ علاقہ میں روسی فوجی پولیس کا ایک بڑا ہیڈ کوارٹ موجود ہے اور اس کے اہلکار یلدا، ببیلا اور بیت سحم نامی قصبوں میں گاڑی کے ذریعہ گشت کر رہے ہیں اور یہ لوگ شام کے سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کے قریب دونوں اطراف کے عناصر کے درمیان بات چیت کرنے کے لئے کچھ دیر رکتے بھی ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 16 رجب المرجب 1441 ہجرى - 11 مارچ 2020ء شماره نمبر [15079]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]