سعودی تیل خریدنے کے لئے ایشیا میں مقابلہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2178596/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D9%84-%D8%AE%D8%B1%DB%8C%D8%AF%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81
آرامکو نے اضافی تیل کے لئےکم از کم تین ایشین ریفائنرز کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے
سنگاپور: «الشرق الاوسط»
TT
TT
سعودی تیل خریدنے کے لئے ایشیا میں مقابلہ
آرامکو نے اضافی تیل کے لئےکم از کم تین ایشین ریفائنرز کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے
سعودی عرب کے ذریعہ اپنی پیداواری صلاحیت کو 13 ملین بیرل تک بڑھانے کے اعلان کے بعد ایشین کمپنیوں نے سعودی تیل خریدنے کے لئے دوڑ لگائی ہے جبکہ اس سے ایک روز قبل پیش کردہ تجاویز کو روس کی جانب سے مسترد کرنے وجہ سے "اوپیک +" مذاکرات کی ناکامی کے نتیجے میں پیداوار میں کمی اور معاون قیمتوں سے متعلق معاہدہ تک پہنچنے میں ناکامی ملی ہے۔ خبر رساں ادارہ روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ارامکو نے کم از کم تین ایشین ریفائنرز کمپنیوں کو کم دام کے ذریعہ اپریل کے ماہ میں خام تیل کی اضافی مقدار حاصل کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے جبکہ سعودی نے اس کی فراہمی کو ایک سطح تک بڑھانے کا عہد وپیمان کیا تھا۔(۔۔۔) جمعہ 18رجب المرجب 1441 ہجرى - 13 مارچ 2020ء شماره نمبر [15081]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)