سعودی تیل خریدنے کے لئے ایشیا میں مقابلہ

آرامکو نے اضافی تیل کے لئےکم از کم تین ایشین ریفائنرز کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے
آرامکو نے اضافی تیل کے لئےکم از کم تین ایشین ریفائنرز کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے
TT

سعودی عرب کے ذریعہ اپنی پیداواری صلاحیت کو 13 ملین بیرل تک بڑھانے کے اعلان کے بعد ایشین کمپنیوں نے سعودی تیل خریدنے کے لئے دوڑ لگائی ہے جبکہ اس سے ایک روز قبل پیش کردہ تجاویز کو روس کی جانب سے مسترد کرنے وجہ سے "اوپیک +" مذاکرات کی ناکامی کے نتیجے میں پیداوار میں کمی اور معاون قیمتوں سے متعلق معاہدہ تک پہنچنے میں ناکامی ملی ہے۔
خبر رساں ادارہ روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ارامکو نے کم از کم تین ایشین ریفائنرز کمپنیوں کو کم دام کے ذریعہ اپریل کے ماہ میں خام تیل کی اضافی مقدار حاصل کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے جبکہ سعودی نے اس کی فراہمی کو ایک سطح تک بڑھانے کا عہد وپیمان کیا تھا۔(۔۔۔)
جمعہ 18 رجب المرجب 1441 ہجرى - 13 مارچ 2020ء شماره نمبر [15081]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]