یورپ بنا کورونا کا مرکز اور ٹرمپ نے ایمرجنسی کا کیا اعلان https://urdu.aawsat.com/home/article/2180171/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B1%DA%A9%D8%B2-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D9%85%D8%B1%D8%AC%D9%86%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86
یورپ بنا کورونا کا مرکز اور ٹرمپ نے ایمرجنسی کا کیا اعلان
تیونس کے ایک کارکن کو کل تیونس کی زیتونہ مسجد میں دوا ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
یورپ بنا کورونا کا مرکز اور ٹرمپ نے ایمرجنسی کا کیا اعلان
تیونس کے ایک کارکن کو کل تیونس کی زیتونہ مسجد میں دوا ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
عالمی ادارۂ صحت نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یورپ کورونا کے عالمی وبا کا مرکز بن گیا ہے اور متنبہ بھی کیا ہے کہ یہ جاننا ناممکن ہے کہ وائرس اپنے عالمی عروج پر کب پہنچے گا اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانم گبریوس نے کہا ہے کہ اس وقت یورپ عالمی سطح پر (کوویڈ ۔19) وبا کا مرکز بن گیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض کے عروج کے دوران چین میں روزانہ درج ہونے والے کیس کی تعداد سے آج کل ریکارڈ کیے جانے والے کیسوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی سلسلہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل "کوویڈ 19" کی وبا کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے قومی ایمرجنسی کی حالت کا اعلان کیا ہے اور اس وجہ سے ریاستوں اور بلدیات کو مزید وفاقی امداد مختص کرنے کے لئے تباہی اور ہنگامی حالتوں میں امداد کے لئے "رابرٹ اسٹافورڈ" قانون کو فعال کرنے کا موقعہ مل جائے گا۔(۔۔۔) ہفتہ 19رجب المرجب 1441 ہجرى - 14 مارچ 2020ء شماره نمبر [15082]
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)