اس جماعت کا یہ دعوہ ہے کہ وہ اپنے کنٹرول والے علاقوں میں غریبوں کو زکوۃ فنڈ بانٹ رہی ہے لیکن صنعا اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں کی گواہی اس جماعت کے دعوؤں کی تردید کر رہی ہے اور اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ جن لوگوں کے درمیان فنڈز بانٹے جاتے ہیں وہ زیادہ تر ملیشیاؤں کے اہلکار اور وفادار ہوتے ہیں۔
الشرق الاوسط کو صنعاء کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی لوگ بین الاقوامی تنظیموں کے کاموں پر مزید پابندیاں لگانے کے سلسلہ میں سوچ رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی خطرہ یہ سامنے آیا ہے کہ ان کے کنٹرول والے علاقوں میں انسانی امداد کو کم کیا گیا ہے اور امدادی پروگراموں میں بھی کمی آئی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 رجب المرجب 1441 ہجرى - 14 مارچ 2020ء شماره نمبر [15082]