پیر کے دن سے لبنان شام کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کرے گا

پیر کے دن سے لبنان شام کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کرے گا

ہفتہ, 14 March, 2020 - 17:00
شام کے ساتھ لبنانی سرحد پر جوشیہ کراسنگ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لبنان کے حکام نے کورونا کی وبا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے چند اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں فیصلوں کے مطابق وہ پیرکے دن سے شام کے ساتھ زمینی سرحدوں کو بند کر دیں گے۔
لبنان کے سیاسی ذرائع نے «الشرق الاوسط» کو بتایا ہے کہ لبنانی حکام نے ملک شام کے حکام کو آگاہ کیا کہ وہ پیر کے روز  فجر کے وقت سے ایک ہفتہ کے لئے زمینی سرحدوں کو بند کرنے والے ہیں اور یہ بھی کہا کہ اس ڈیڈلائن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جو لبنانی بیرون ممالک سے لبنان واپس آنا چاہتے ہیں اور وہ ہوائی گزرگاہ بند ہونے کی وجہ سے واپس نہیں آپارہے ہیں تو انہیں زمینی راستے سے واپس آنے کے لئے مہلت فراہم کی جائے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 رجب المرجب 1441 ہجرى - 14 مارچ 2020ء شماره نمبر [15082]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا