کورونا نے دنیا کو زمینی، سمندری اور فضائی سطح پر کیا محاصرہ

منیلا ایئر پورٹ سے سعودی شہریوں کے انخلا کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
منیلا ایئر پورٹ سے سعودی شہریوں کے انخلا کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

کورونا وائرس دنیا کو زمینی، سمندری اور فضائی سطح پر محاصرہ کرتا ہی جا رہا ہے کیونکہ متعدد ممالک نے اپنے یہاں سفر کرنے اور وہاں سے دوسری جگہ سفر کرنے کی پابندی کا اعلان کیا ہے اور اپنی تمام بندرگاہیں بند کردی ہیں جبکہ اس وائرس کی وجہ سے دنیا میں کم از کم 5764 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 137 ممالک میں 151،760 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
سعودی حکام نے خاص صحتی اداروں کے ذریعہ تجویز کردہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کی بنا پر غیر معمولی معاملات کے علاوہ مسافروں کے لئے بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتوں کے لئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گٍزشتہ روز مصر نے بھی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے والے ممالک کے نقش قدم پر چل کر ایک جیسا فیصلہ کیا ہے جبکہ مصری وزارت صحت اور آبادی نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 20 رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]