تاجی پر دوبارہ حملہ... اور امریکی رد عمل کا انتظار

تاجی پر دوبارہ حملہ... اور امریکی رد عمل کا انتظار

اتوار, 15 March, 2020 - 15:30
پرسو روز امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والے "حشد شعبی" کے جنگجوؤں کے لئے گزشتہ روز تدفین کی تقریب کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)
جمعرات کے دن نشانہ بنانے کے دو دن بعد گزشتہ روز بغداد کے شمال میں واقع اس تاجی کیمپ پر دوبارہ راکٹ کی بارش ہوئی ہے جہاں عراقی فوجیوں سمیت دیگر بین الاقوامی فورسز پناہ گزیں ہیں اور امریکی رد عمل کی توقع میں جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اس ظالمانہ اور جارحیت پر مبنی کاروائی کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی اتحایوں سے عراقی فریق کی رضامندی کے بغیر رد عمل ظاہر نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے وفد کے قریب عراقی فضائی دفاعی یونٹوں پر 33 میزائل گرنے کے بعد تاجی کیمپ پر ایک اور شدید حملہ ہوا ہے اور دار الحکومت بغداد کے شمال میں تاجی کے قریب ابو اعظم علاقے میں ہماری فوج کو سات ایسے پلیٹ فارم ملے ہیں جن سے راکٹ فائر کیے گئے ہیں اور 24 میزائل فائر کرنے کے لئے تیار پائے گئے ہیں لیکن ان سب کو تباہ وبرباد کر دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 20 رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا