شام میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دسویں سال کا آغاز

حلب - لاذقیہ روڈ پر روسی ترک گشت کے انعقاد کے خلاف گزشتہ روز شامی شہریوں کو اریحا کے قریب مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
حلب - لاذقیہ روڈ پر روسی ترک گشت کے انعقاد کے خلاف گزشتہ روز شامی شہریوں کو اریحا کے قریب مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

آج شام میں پُرامن احتجاج کے آغاز کے سلسلہ میں دسویں سال کا آغاز ہو رہا ہے جبکہ شامی ڈرامہ کے اثر ورسوخ کے علاقوں میں علاقائی اور بین الاقوامی کھلاڑی ایک ساتھ موجود ہیں اور اسی وجہ سے کسی بھی وقت فوجی تصادم ہو سکتا ہے۔
مظاہروں کی نویں سال کے خاتمہ کے بعد  روسی اور ترکی کی افواج نے اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے حلب - لاذقیہ روڈ پر مشترکہ گشت شروع کیا ہے کیونکہ یہ ایک معاشی نس ہے جو فرات کے مشرق سے گزرتے ہوئے شام کے ساحل کو عراق سے ملاتا ہے اور کل یہ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ شام کے کارکنوں نے گشت کے آغاز، سڑک کھولنے میں روس کی شرکت اور حلب وادلب کے مابین راستوں میں ایرانی تنظیموں کے پھیلاؤ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 20 رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]