پوتن کی طرف سے مزید دو مدت کے لئے صدر رہنے کے مسودہ پر دستخط https://urdu.aawsat.com/home/article/2181551/%D9%BE%D9%88%D8%AA%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF-%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AF%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D8%B1%DB%81%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B3%D9%88%D8%AF%DB%81-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%AE%D8%B7
پوتن کی طرف سے مزید دو مدت کے لئے صدر رہنے کے مسودہ پر دستخط
ماسکو میں گزشتہ روز فسادات کنٹرول پولیس کو حکومت مخالف مظاہرہ میں شریک ایک خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)
ماسکو::«الشرق الأوسط»
TT
ماسکو::«الشرق الأوسط»
TT
پوتن کی طرف سے مزید دو مدت کے لئے صدر رہنے کے مسودہ پر دستخط
ماسکو میں گزشتہ روز فسادات کنٹرول پولیس کو حکومت مخالف مظاہرہ میں شریک ایک خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں چھ سال کی دو مدت کے لئے انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔ کل جاری ہونے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق آئینی عدالت کو اگلے سات دنوں میں اس ترمیم کی منظوری دینی ہوگی جس کے بعد 22 اپریل کو ایک ریفرنڈم میں اسے روسی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس سرکاری دستاویز میں یہ بھی خلاصہ کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم تب ہی عمل میں آئے گی جب اکثریت اس کی حمایت میں ووٹ دے گی۔ جرمن اخبار ایجنسی "ڈی پی اے" کے مطابق موجودہ شکل میں یہ آئین کسی بھی صدر کو دو بار مسلسل صدارتی عہدے پر فائز ہونے کی اجازت دیتا ہے اور پوتن کے لئے یہ مدت 2024 تک ہے جس کے بعد انہیں یہ عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔(۔۔۔) اتوار 20رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)