لبنان کے بچاؤ منصوبہ بندی کو جلدی کرنے کے سلسلہ میں مغربی دباؤhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2185011/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%DA%86%D8%A7%D8%A4-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%AC%D9%84%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%BA%D8%B1%D8%A8%DB%8C-%D8%AF%D8%A8%D8%A7%D8%A4
لبنان کے بچاؤ منصوبہ بندی کو جلدی کرنے کے سلسلہ میں مغربی دباؤ
دیاب کو گزشتہ فروری میں لاريجاني کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الوطنیہ)
بیروت: خليل فليحان
TT
TT
لبنان کے بچاؤ منصوبہ بندی کو جلدی کرنے کے سلسلہ میں مغربی دباؤ
دیاب کو گزشتہ فروری میں لاريجاني کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الوطنیہ)
«الشرق الاوسط» کو سفارتی ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق مغربی عہدیداروں نے لبنان کے وزیر اعظم حسان دياب کو نصیحت کی ہے کہ ابھی اس بچاؤ منصوبہ بندی کو بہت جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے جس کا وعدہ انہوں نے لبنان کو بہت سی مغربی امداد فراہم ہونے کے لئے کیا تھا۔ کیونکہ لبنان کی امداد کرنے سے دلچسپی رکھنے والے سرگرم یورپی ممالک کی مختلف وزارت خارجہ میں کام کرنے والے عہدیداروں نے لبنانی وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ان ناقدین کا جواب دینے سے گریز کریں جن میں مستقبل کی تحریک اور ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی ہیں اور اسی طرح اس بات کی بھی نصیحت کیی ہے کہ وہ تمام سیاسی قوتوں کی طرف اپنا ہاتھ بڑھائیں کیونکہ انہیں ان کی ضرورت ہے۔(۔۔۔) پیر 21رجب المرجب 1441 ہجرى - 16 مارچ 2020ء شماره نمبر [15084]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]