ارامکو کو سنہ 2019 میں 88 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل ہوا

سعودی ارامکو نے غیر معمولی منافع حاصل کرنے کے سلسلہ میں پہلی بار اپنے مالی نتائج کا اظہار کیا ہے (الشرق الاوسط)

TT

گزشتہ روز سعودی عرب کی  ارامکو نامی کمپنی نے 2019 کے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی اور ریفائننگ اور کیمیائی شعبوں میں منافع کے کم ہونے کے باوجود 330.7 ارب ریال یعنی 88.2 ارب ڈالر کا خالص فائدہ درج کیا گیا ہے۔
کمپنی کی  خالص آمدنی میں سنہ 2018 کی بنسبت کمی آئی ہے کیونکہ اس وقت اس کی خالص آمدنی 416.5 ارب ریال یعنی 111.1 ارب ڈالر تھی اور کمپنی نے اس کمی کے سلسلہ میں تیار کردہ اپنی رپورٹ میں منافع میں کمی کا  ذمہ دار خام تیل کی قیمتوں اور پیداوار کی مقدار میں کمی کو قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ اس کمی کی وجہ سے ریفائننگ اور کیمیائی شعبوں کے منافع میں ہونے والی کمی بھی ہے۔
کمپنی سال 2020 میں کم سے کم 75 ارب ڈالر کی صورت میں باقاعدہ اس نقد منافع کا اعلان کرنے والی ہے جس کی ادائیگی تین ماہ میں کی جائے گی اور یہ کمپنی کی مجلس انتظامیہ کی منظوری پر مبنی ہے۔(۔۔۔)
پیر 21 رجب المرجب 1441 ہجرى - 16 مارچ 2020ء شماره نمبر [15084]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]