اس بحران پر قابو پانے کے لئے فلمی صنعت الیکٹرانک پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا رہی ہے

وسطی انگلینڈ کے ملٹن کینز شہر میں ایک سنیما کو وائرس کی وجہ سے بند دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
وسطی انگلینڈ کے ملٹن کینز شہر میں ایک سنیما کو وائرس کی وجہ سے بند دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT
20

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ تفریحی وسائل اور ان کے استعمال میں تبدیلی آچکی ہے کیونکہ انفیکشن کے خوف کی وجہ سے ناظرین سینما گھر جانے سے گریز کرنے لگے ہیں اور اس کے نتیجے میں سینما آپریٹروں نے الیکٹرانک نشریاتی پلیٹ فارم کا سہارا لیا ہے۔
اس بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سینما کمپنیوں نے اپنی بڑی پروڈکشن کی تیاری ملتوی کردی ہے جیسے کہ جیمز بانڈ کی نئی فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی" جو نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے لیکن ملتوی کرنا ان کمپنیوں کے لئے محفوظ ترین حل نہیں ہے جنہیں نقصان کا خدشہ لگا ہوا ہے اور "این بی سی یونیورسل" کمپنی نے براہ راست الیکٹرانک نشریاتی پلیٹ فارم پر نئی فلمیں لانچ کرکے ایک عارضی حل ڈھونڈ لیا ہے کیونکہ اس طرح ناظرین کو چند گھنٹوں تک فلمیں دیکھنے کے لئے رقم ادا کرنی ہوگی۔(۔۔۔)
بدھ 23 رجب المرجب 1441 ہجرى - 18 مارچ 2020ء شماره نمبر [15086]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT
20

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]