فاخوری کی رہائی کے لئے واشنگٹن کے ساتھ "معاہدہ" کے سلسلہ میں لبنان کے اندر تنازعہ

فاخوری کی رہائی کے لئے واشنگٹن کے ساتھ "معاہدہ" کے سلسلہ میں لبنان کے اندر تنازعہ
TT

فاخوری کی رہائی کے لئے واشنگٹن کے ساتھ "معاہدہ" کے سلسلہ میں لبنان کے اندر تنازعہ

فاخوری کی رہائی کے لئے واشنگٹن کے ساتھ "معاہدہ" کے سلسلہ میں لبنان کے اندر تنازعہ
خیام نامی  حراستی مرکز کے سابق کمانڈر اور اسرائیل کے ساتھ معاملات کرنے والے عامر الفاخوری کے حق میں نگرانی نہ کرنے کا فیصلہ صادر ہونے کی وجہ سے لبنان میں ایک وسیع سیاسی تنازع برپا کر دیا ہے اور یہ تنازع اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ اس سے اشارہ مل رہا ہے کہ اسے رہا کرنے کے لئے لبنان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کیونکہ اس کی طرف منسوب ہونے والے ان جرائم پر ایک وقت گزر گیا ہے جن میں سنہ 2000 سے پہلے جنوبی لبنان پر اسرائیلی قبضے کے دوران قتل اور تشدد کا الزام شامل ہے۔
سیاسی ذرائع نے سوال کیا ہے کہ کیا یہ فیصلہ امریکی پابندیوں کے بارے میں ان معلومات سے منسلک ہے جو "امید تحریک" اور "حزب اللہ" پر مشتمل شیعہ جوڑی کے باہر سے حزب اللہ کے اتحادیوں تک پھیل جائیں گی اور اسی طرح ان ذرائع نے یہ بھی پوچھا کہ کیا ان قیمتوں کا تعلق امریکی لبنانی تعلقات کو معمول پر لانے سے ہے اور اسی طرح لبنان کو امدادی نقد فراہم کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ملی امریکی سہولت کے امکان کے بارے میں بھی سوالات ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 23 رجب المرجب 1441 ہجرى - 18 مارچ 2020ء شماره نمبر [15086]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]