کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ادلب کے پناہ گزینوں کے المیہ میں مزید اضافہ

گزشتہ روز حلب کے دیہی علاقوں میں "کورونا" سے متعلق طبی تفتیش کرتے ہوئے ادلب کے ایک بے گھر بچہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ (اے ایف پی)

TT

شمال مغربی شام کے اس ادلب شہر میں جہاں تقریبا 3.5 ملین لوگ رہتے ہیں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی کی وجہ سے بے گھر ہوئے پناہ گزینوں کے درمیان "کورونا" وائرس کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں اور مخالف جماعتوں کے کنٹرول والے علاقوں میں عالمی ادارۂ صحت نے جلد ہی "کورونا" کا پتہ لگانے کے لئے ٹیسٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
«الشرق الاوسط» نے شمالی شام کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے جہاں پناہ گزینوں نے شہریوں سے بھرے ان کیمپوں میں وائرس کے پہنچنے کے سلسلہ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ وہاں معمولی طبی اور صحتی خدمات بھی موجود ہیں لیکن پچھلے مہینوں میں روسی اور شام کے ہوائی حملوں کی وجہ سے یہ خدمات نہیں کے برابر ہیں اور یہی ایک خوفناک تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 23 رجب المرجب 1441 ہجرى - 18 مارچ 2020ء شماره نمبر [15086]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]