مشرق کا موتی بیروت ایک ویران شہر میں ہوا تبدیل

بیروت کی ایک خالی سڑک پر "کوویڈ 19" کے بارے میں ایک تعلیمی بینر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیروت کی ایک خالی سڑک پر "کوویڈ 19" کے بارے میں ایک تعلیمی بینر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

بیروت کو ہمیشہ سے ہی انتہائی تباہی وبربادی اور اجتماعی قتل کا خطرہ رہا ہے اور وہ تو بیسویں صدی کی دو عالمی جنگوں میں اپنے عروج کو پہنچ چکا تھا لیکن آج دنیا کے دوسرے شہروں کے ساتھ ساتھ اسے بھی ایک اور طرح کے دشمن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اچانک "کورونا" وائرس کے نتیجے میں "مشرق کا موتی" ایک نیم ویران شہر میں تبدیل ہو گیا ہے کیونکہ اس کی سڑکوں پر صرف چند گاڑیاں اور کچھ راہگیر ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔
الحمرا اسٹریٹ تو اب بالکل پہلے جیسی نہیں ہے کیونکہ بیشتر دکانیں بند ہیں اور جو کھلی ہیں وہاں کوئی آ نہیں رہا ہے اور فٹ پاتھ کے وہ کیفے جو اپنے سنہری دور میں شہر کی خصوصیت رکھتے ہیں اب وہ خالی ہو چکے ہیں اور ان میں زندگی کا کوئی اثر باقی نہیں ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 24 رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]