مشرق کا موتی بیروت ایک ویران شہر میں ہوا تبدیلhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2188851/%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%88%D8%AA%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D8%B1%D9%88%D8%AA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%88%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%AA%D8%A8%D8%AF%DB%8C%D9%84
بیروت کی ایک خالی سڑک پر "کوویڈ 19" کے بارے میں ایک تعلیمی بینر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیروت: شوقي بزيع بیروت کی ایک خالی سڑک پر "کوویڈ 19" کے بارے میں ایک تعلیمی بینر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT
TT
مشرق کا موتی بیروت ایک ویران شہر میں ہوا تبدیل
بیروت کی ایک خالی سڑک پر "کوویڈ 19" کے بارے میں ایک تعلیمی بینر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیروت کو ہمیشہ سے ہی انتہائی تباہی وبربادی اور اجتماعی قتل کا خطرہ رہا ہے اور وہ تو بیسویں صدی کی دو عالمی جنگوں میں اپنے عروج کو پہنچ چکا تھا لیکن آج دنیا کے دوسرے شہروں کے ساتھ ساتھ اسے بھی ایک اور طرح کے دشمن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اچانک "کورونا" وائرس کے نتیجے میں "مشرق کا موتی" ایک نیم ویران شہر میں تبدیل ہو گیا ہے کیونکہ اس کی سڑکوں پر صرف چند گاڑیاں اور کچھ راہگیر ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ الحمرا اسٹریٹ تو اب بالکل پہلے جیسی نہیں ہے کیونکہ بیشتر دکانیں بند ہیں اور جو کھلی ہیں وہاں کوئی آ نہیں رہا ہے اور فٹ پاتھ کے وہ کیفے جو اپنے سنہری دور میں شہر کی خصوصیت رکھتے ہیں اب وہ خالی ہو چکے ہیں اور ان میں زندگی کا کوئی اثر باقی نہیں ہے۔(۔۔۔) جمعرات 24رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]