روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ترک رجب طیب اردوغان کے مابین "ماسکو معاہدہ" میں یہ بات طے پایا تھا کہ اس راستہ کو چالو کرنے کی تمہید کے طور پر اس پر مشترکہ گشت کی ترتیب کی جائے گی لیکن روسی کردار کے سلسلہ میں عام شہریوں کی طرف سے ہونے والے احتجاج کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔
دمشق میں شام کے ایک اخبار نے ادلب کے قائم مقام گورنر محمد فادی السعدون کے حوالے سے کہا ہے کہ اس معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہونے کے دو امکانات ہیں، پہلا یہ ہے کہ ترکی ہی براہ راست اس کام کو انجام دینا چاہتا ہے ہے یا وہ معاہدہ پر عمل درآمد کرنے سے قاصر ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 24 رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]