عراقی تحریک کی نگاہ میں زرفی ناقابل قبول اور ان کی طرف سے ریلیاں منسوخ

عراقی تحریک کی نگاہ میں زرفی ناقابل قبول اور ان کی طرف سے ریلیاں منسوخ

جمعرات, 19 March, 2020 - 15:15
عراق میں جاری احتجاجی تحریک کی اکثریت نے مستعفی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے بعد حکومت تشکیل دینے کے لئے عدنان الزرفی کو ذمہ دار بنائے جانے کو مسترد کر دیا ہے اور اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ زرفی کو اپنے پیشرو محمد توفیق علاوي جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب وہ اپنے مشن میں ناکام رہے تھے اور انہوں نے رواں ماہ کے شروع میں صدر جمہوریہ برہم صالح سے اس سلسلہ میں معذرت کر لی تھی۔
کارکنوں نے تحریک کی طرف سے متعین کردہ شرائط کے ساتھ زرفی کو ذمہ دار بنائے جانے کی مخالفت کے ذریعہ اس اقدام کا جواز پیش کیا اور ان میں سب سے اہم شرط یہ ہے کہ وزیر اعظم کے لئے نامزد کردہ فرد ماضی میں کسی بھی انتظامی اور قانون ساز عہدہ پر فائز نہیں رہا ہے اور اس کے پاس عراقی شہریت کے علاوہ کوئی اور شہریت نہیں ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 24 رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا