واشنگٹن: ایرانی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر چینی اور جنوبی افریقی کمپنیاں نشانہ پر

پرسو امریکی وزیر خارجہ کو واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
پرسو امریکی وزیر خارجہ کو واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

امریکی محکمۂ خارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ان سات اداروں اور تین افراد پر پابندیاں عائد کردی ہے جو ایرانی حکومت کے لئے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کے ساتھ بڑی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
سکریٹری مائیک پومپیو کے جاری کردہ ایک بیان میں محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ منگل کے روز لیا گیا ہے اور ان افراد اور اداروں کی کاروائیوں سے تہران حکومت کو فائدہ ہورہا تھا جسے ایران دہشت گردی اور امن واستقرار کو بھنگ کرنے والی سرگرمیوں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے استعمال کر سکتا ہے جیسے کہ حالیہ میزائل حملے جن کے ذریعہ عراق میں تاجی فوجی اڈہ پر عراقی اور اتحادی فوج کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے انتظامیہ پیٹرو کیمیکل صنعت سے حاصل ہونے والی بنیادی آمدنی سے محروم ہو جائے گی اور ایران کی معاشی اور سفارتی علیحدگی میں اضافہ ہوگا۔(۔۔۔)
جمعرات 24 رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]

ہم نے اسرائیلی موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے: ایران

تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
TT

ہم نے اسرائیلی موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے: ایران

تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)

ایرانی عدالتی حکام کی "میزان نیوز ایجنسی" نے اطلاع دی ہے کہ حکام نے آج جمعہ کے روز اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ آج صبح، "صیہونی ادارے سے تعلق رکھنے والے تخریب کار گروپ کے 4 عناصر کو پھانسی دے دی گئی ہے، جنہوں نے موساد کے اہلکاروں کی ہدایات پر ملک کی سلامتی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔"

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]