خوشبو کے ذریعہ صدمہ کے بعد لاحق ہونے والی نفسیاتی بیماری کا علاج

دماغ میں ہپُّوکیمپس کے حصہ کو دیکھا جا سکتا ہے الشرق الاوسط)
دماغ میں ہپُّوکیمپس کے حصہ کو دیکھا جا سکتا ہے الشرق الاوسط)
TT

خوشبو کے ذریعہ صدمہ کے بعد لاحق ہونے والی نفسیاتی بیماری کا علاج

دماغ میں ہپُّوکیمپس کے حصہ کو دیکھا جا سکتا ہے الشرق الاوسط)
دماغ میں ہپُّوکیمپس کے حصہ کو دیکھا جا سکتا ہے الشرق الاوسط)
بوسٹن یونیورسٹی کے مرکز برائے نیورو سائنس کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح خوشبو ماضی کے کڑوے تجربات کو دماغ میں متحرک کرتی ہے اور اسی خوشبو کو یاد داشت سے متعلق صدمہ کے بعد لاحق ہونے والی نفسیاتی بیماری کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔   
گزشتہ روز روزنامہ "لرننگ اینڈ میموری" میں نشر ہونے والی اس تحقیق کے ذریعہ محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگر خوشبو کو یاد داشت واپس لانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے تو ہم اس سے علاج کف صور پر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیوںکہ انہیں اس ابہام کو دور کرنے میں کامیابی ملی ہے جو یاد داشت کو خوشبو سے جوڑنے کے ارد گرد تھا۔(۔۔۔)
جمعرات 24 رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]