"کورونا" کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پورا عرب متحرکhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2194111/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DA%BE%DB%8C%D9%84%D8%A7%D8%A4-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%BE%D9%88%D8%B1%D8%A7-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DA%A9
گزشتہ روز کرفیو کے آغاز کے ساتھ ہی اردن کی فوج کے جوانوں کو عمان میں گزرگاہوں سے خالی ایک راستہ میں منتشر دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
"کورونا" کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پورا عرب متحرک
گزشتہ روز کرفیو کے آغاز کے ساتھ ہی اردن کی فوج کے جوانوں کو عمان میں گزرگاہوں سے خالی ایک راستہ میں منتشر دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
اس کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے بچنے کے اقدامات کی تعمیل میں عالمی سطح پر گھریلو قرنطینہ میں پھنسے افراد کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے جس نے 164 ممالک کو نشانہ بنایا ہے 11 ہزار 400 افراد کو اغوا کیا ہے جبکہ 271 ہزار 660 افراد کو متاثر کیا ہے اور عرب ممالک نے مکمل طور پر متحرک ہونے کا اعلان کیا ہے اور مساجد اور گرجا گھروں کو بند کرنے کے لئے اپنے سینئر اسکالرز سے فتوے جار کرنے کے سلسلہ میں مدد لیا ہے اور کچھ ممالک نے تو کرفیو کو نافذ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے اپنی فوجوں کو استعمال کرنے کا سہارا لیا ہے اور خاص طور پر جب متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہے۔ گزشتہ گھنٹوں کے دوران خلیجی ممالک میں اس وائرس کی پیش رفت بہت زیادہ دیکھنے کو ملی ہے کیونکہ احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے کے دوران 100 نئے معاملے اور دو اموات کے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 46 صحت یاب ہوئے ہیں اور سعودی کونسل کے سینئر اسکالرز نے تصدیق کی ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرنا ایک شرعی فریضہ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والا گناہ گار ہوگا اور کل رات کویت کے وزرا کونسل نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے اقدام کے تحت شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک ملک میں جزوی کرفیو کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔) اتوار 27رجب المرجب 1441 ہجرى - 22 مارچ 2020ء شماره نمبر [15090]
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔