الفاخوری کیس میں نصر اللہ کے اپنے اتحادی اسی کے تنقید کے نشانہ پر

حزب اللہ سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو دیکھا جا سکتا ہے
حزب اللہ سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

الفاخوری کیس میں نصر اللہ کے اپنے اتحادی اسی کے تنقید کے نشانہ پر

حزب اللہ سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو دیکھا جا سکتا ہے
حزب اللہ سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو دیکھا جا سکتا ہے
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اپنی پارٹی کے دوستوں اور اتحادیوں میں سے جو اہل بیت ہیں ان میں سے بعض کے خلاف لبنان سے عامر الفاخوری کو نکالنےکے معاملے کے سلسلہ میں ان کے موقف کے بارے میں ان کے شکوک وشبہات کے پس منظر کے خلاف تنقید کی ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے ان کے خلاف الزامات اور خیانت کی بھی بات کہی ہے اور اسی وجہ سے پارٹی نے ان کی دوستی اور اتحاد سے نکلنے کی دعوت دی ہے۔
سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ نصر اللہ کی تنقید سے پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ ان کے تعلقات کی ایک مثال پیش ہوئی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فاخوری کو نکالنے کے ڈیل میں پارٹی ملوث نہیں ہے۔
ان ذرائع نے نصر اللہ کی جانب سے ملک اور حکومت کے سربراہ پر کسی قسم کی تنقید نہ کرنے کے سلسلہ میں سوال کیا ہے اور وہ کس چیز کی وجہ سے صدر جمہوریہ جنرل مائکل عون، ان کے سیاسی دھارے، حکومت اور اس کے ممبران اور وزراء کے خلاف کوئی بات کہنے پر آمادہ نہیں ہوئے؟ کیا وہ ان لوگوں کو بے گناہ ثابت کرنا چاہتے ہیں اور وہ فاخوری کے سفر کے سلسلہ میں ذمہ دار نہیں ٹھہراتے ہیں؟ یا وہ کسی ایسے تنازعہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے ہیں جس سے کوئی ایسا مسئلہ سامنے آجائے جو حکومت کی صورتحال کو ایسے وقت میں غیر مستحکم کردے جس میں نئی حکومت لانے کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 رجب المرجب 1441 ہجرى - 22 مارچ 2020ء شماره نمبر [15090]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]