لیبیا کی فوج کی طرف سے "انسان دوست صلح" کے مطالبہ کا خیر مقدم

قومی فوج کے دستوں اور وفاقی حکومت کے وفادار ملیشیاؤں کے مابین طرابلس کے جنوب میں ہونے والی لڑائیوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
قومی فوج کے دستوں اور وفاقی حکومت کے وفادار ملیشیاؤں کے مابین طرابلس کے جنوب میں ہونے والی لڑائیوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں لیبیا کی نیشنل آرمی نے لیبیا میں انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لئے لڑائی روکنے اور کورونا وائرس سے نمٹنے پر توجہ دینے کے لئے بین الاقوامی اور مغربی مطالبات کا خیر مقدم کیا ہے۔
فوج کے جنرل کمانڈ نے اس بیان میں کہا گیا ہے جسے فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کل پڑھ کر سنایا ہے کہ وہ لوگ ملیشیاؤں اور کرائے کے فوجیوں کی طرف سے متعدد بار کی جانے والی خلاف ورزیوں کے باوجود لڑائی روکنے کی سب سے پرعزم ہیں اور اس نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ اب بھی ان تمام بین الاقوامی کوششوں پر غور کررہے ہیں جن کا مقصد امن کی حصولیابی ہے اور تمام اہل لیبیا کے مابین ایک مثبت سمجھوتہ تلاش کرنا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 رجب المرجب 1441 ہجرى - 22 مارچ 2020ء شماره نمبر [15090]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]