زرفی کو پھر سے ذمہ دار بنائے جانے کی وجہ سے نیتوں کی کشمکش کا آغاز

عراقی مظاہروں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
عراقی مظاہروں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

زرفی کو پھر سے ذمہ دار بنائے جانے کی وجہ سے نیتوں کی کشمکش کا آغاز

عراقی مظاہروں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
عراقی مظاہروں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
نامزد عراقی وزیر اعظم عدنان الزرفی نے گزشتہ ہفتہ باضابطہ طور پر ذمہ دار بنائے جانے کے بعد عراقی حکومت بنانے کے لئے آج اپنی باضابطہ بات چیت کا آغاز کیا ہے اور الزرفی کے قریبی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ نامزد وزیر اعظم نے متعدد فریقوں کے ساتھ چند دنوں کے دوران وسیع ملاقاتیں کی ہیں جن میں ان کی مخالفت کرنے والے افراد کے ساتھ بھی غیر رسمی طور پر ملاقاتیں شامل ہیں اور آج سے انہوں نے اپنی حکومت تشکیل دینے کے لئے باضابطہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اعتماد حاصل کرنے کے لئے اسے عراقی پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔
جیسا کہ ان کے پیش رو مستعفی محمد علاوی کی فائل کے سلسلہ میں ہوا تھا اسی طرح زرفی کو ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں نیتوں کی کشمکش  شروع ہو چکی ہے کیونکہ سنی، کردی اور شیعہ طاقتیں (محمد الحلبوسی، نوری المالکی اور مسعود بارزانی) پارلیمنٹ میں علاوی کے خلاف کھڑی تھیں اس وقت الزرفی کی حمایت میں (مقتدا الصدر، حیدر العبادی اور عمار الحکیم) جیسی طاقتیں ان کو ذمہ دار بنانے کے سلسلہ میں کوشش کر رہی ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 27 رجب المرجب 1441 ہجرى - 22 مارچ 2020ء شماره نمبر [15090]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]