زرخیز علاقوں میں داعش کی گرفت تیز ہو رہی ہے

شمال مشرقی شام میں الحسکہ کے الہول کیمپ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
شمال مشرقی شام میں الحسکہ کے الہول کیمپ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

"داعش" مغربی عراق اور مشرقی شام کی اپنی زرخیز زمینوں میں اپنی پیش رفت کی کوشش کررہا ہے اور یہ اقدام فرات کے مشرق میں الباغور نامی اپنے آخری ٹھکانہ کے ختم ہونے کے ایک سال بعد ہو رہا ہے۔
قریب 3 سال تک جاری رہنے والی لڑائیوں کے بعد سنہ 2017 کے آخر میں عراق نے داعش کو فوجی طور پر شکست دینے کا اعلان کیا تھا اور عراقی ماہرین کا کہنا تھا کہ تنظیم کے خاتمہ کے لئے فوجی شکست کافی نہیں ہے کیوںکہ عراقی حکام نے تنظیم کے "انکیوبیٹر" کے ساتھ مناسب طریقے سے معاملہ نہیں کیا ہے اور انھوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا تھا کہ متعدد مسائل کی وجہ سے داعش پھر سے لوٹ آیا ہے اور مغربی اطلاعات خصوصا امریکی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ تھا وہ ایک بہت بڑا خطرہ پیدا کرنے کے لئے دوبارہ آ چکا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 رجب المرجب 1441 ہجرى - 22 مارچ 2020ء شماره نمبر [15090]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]