خادم حرمين شريفين: ہم سب مل کر اس مشکل مرحلے پر قابو پالیں گے

شاہ سلمان کو سعودی عرب میں اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد باشندوں سے نئے کرونا کے مضمرات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
شاہ سلمان کو سعودی عرب میں اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد باشندوں سے نئے کرونا کے مضمرات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا عالمی سطح پر زیادہ مشکل ہو جائے گا لیکن شاہ سلمان نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ہمارا ملک ہر شہری اور رہائشی کے لئے طبی، خوراک اور رہائشی ضروریات جیسی خدمات فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں سخت محنت کا تسلسل صرف یکجہتی، تعاون، مثبت روح کے حصول اور فرد اور اجتماعی بیداری کے فروغ کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح انہوں نے سعودی عوام کی طاقت، ثابت قدمی اور اچھی آزمائش اور اس مشکل مرحلہ کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں ان کی تعریف کی ہے۔
حرمين شريفين امور کے ایوان صدر نے احتیاطی تدابیر کو بڑھانے کے حرمين شريفين کے میدانوں میں موجودگی اور نماز کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 25 رجب المرجب 1441 ہجرى - 20 مارچ 2020ء شماره نمبر [15088]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]