واشنگٹن کے اتحادیوں کی جیلوں میں داعش کا ہجوم

ہسکہ جیل کے اسپتال میں ایک زخمی داعش کے مریض کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
ہسکہ جیل کے اسپتال میں ایک زخمی داعش کے مریض کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

ایک سال قبل امریکہ کی سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد نے کرد اور عرب پر مشتمل شام کی ڈیموکریٹک فورسز کے تعاون سے شمال مشرقی شام میں واقع الباغوز نامی "داعش" کے آخری ٹھکانہ کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی اور یہ اعلان بھی کیا کہ اس تنظیم نے شام اور عراق میں سنہ 2014 کے بعد سے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا اب ان کو آزاد کر دیا گیا ہے۔
اسی وقت مردوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا اور نظربند خواتین کو فرات کے مشرق میں لے جایا گیا جہاں پر ہزاروں "داعش" پہلے ہی سے موجود تھے جبکہ دس سال سے کم عمر کی خواتین اور بچوں کو ہسکہ شہر میں "الہول" اور "روج" کیمپوں میں لے جایا گیا اور جہاں تک 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا تعلق ہے تو انہیں قامشلی شہر کے تال معروف گاؤں میں واقع ایک جیل میں منتقل کردیا گیا۔(۔۔۔)
ہفتہ 26 رجب المرجب 1441 ہجرى - 21 مارچ 2020ء شماره نمبر [15089]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]