واشنگٹن اور تہران کے درمیان مقابلہ

گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی کو ایرانی نئے سال کے موقع پر ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)

TT

امریکہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے تہران ان امریکی پابندیوں سے بچ نہیں سکے گا جو اس کے تیل کی آمدنی کو کم کر رہی ہیں اور اس کی معیشت کو دنیا سے الگ تھلگ کر رہی ہیں۔
ایرانی امور کے لئے امریکی خصوصی نمائندے برائن ہک نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ہماری پالیسی جاری ہے۔۔۔ امریکی پابندیاں ایران تک پہنچنے والی امداد کو روک نہیں سکتی ہیں اور اسی طرح انہوں نے ایرانی قیادت کو اس لعنت کا ملزم قرار دیا ہے جس وائرس سے یہ ملک دوچار ہے اور یہ بھی کہا کہ ایران دہشت گردی اور غیر ملکی جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے اور اگر اس نے اس کا دسواں حصہ بھی ایک بہتر صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر خرچ کیا ہوتا تو ایرانی عوام اس سے بہتر صورتحال میں ہوتے۔(۔۔۔)
ہفتہ 26 رجب المرجب 1441 ہجرى - 21 مارچ 2020ء شماره نمبر [15089]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]