خواتین کے بیوٹی سیلون کے خلاف حوثیوں کا حملہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2195536/%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%DB%8C%D9%88%D9%B9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D9%84%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81
قدیم صنعا میں ایک یمنی خاتون کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
صنعا: «الشرق الاوسط»
TT
TT
خواتین کے بیوٹی سیلون کے خلاف حوثیوں کا حملہ
قدیم صنعا میں ایک یمنی خاتون کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
حوثیوں نے خواتین کے بیوٹی سیلون اور ورکشاپوں کے خلاف یہ بہانہ بناکر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ خدائی فتح میں تاخیر کررہی ہیں اور اس طرح انہوں نے ان تمام جگہوں پر بندشیں عائد کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر ہیں جن کے ذریعہ عالمی وبا "کوڈ - 19" کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی۔ ملیشیاؤں نے صنعاء اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر بلاک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد بیوٹی سیلون اور خواتین کے لباس کی دکانیں بند کرنا ہے اور ان کے یہ اقدامات خواتین کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں سے ایک ہیں۔ ذرائع نے الشرق الاوسط کو صنعا میں کاسمیٹک دکانوں کے کچھ مالکان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی بندوق برداروں نے خواتین کے حفاظتی گروپ کے ساتھ ان کے اسٹوروں پر دھاوا بول دیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دینے کے ساتھ ساتھ ان دکانوں کو بند کرنے کو بھی کہا ہے۔(۔۔۔) پیر 28رجب المرجب 1441 ہجرى - 23 مارچ 2020ء شماره نمبر [15091]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)