اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی امن اور کورونا کے خلاف جامع جنگ کی تیاری کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی امن اور کورونا کے خلاف جامع جنگ کی تیاری کا مطالبہ

منگل, 24 March, 2020 - 13:30
گزشتہ روز قاہرہ کے مصری میوزیم میں ایک کارکن کو صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فوری طور پر ساری دنیا میں فائر بندی کرنے اور عالمی وبائی امراض کے خلاف جامع حملہ کی تیاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انٹونیو گوٹیریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کو ختم کرنے کے سلسلہ میں ایک حد متعین کریں اور اس بیماری سے لڑیں جو ہماری دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے اور ہم اس کا آغاز ہر جگہ جنگ بندی کے ذریعہ کریں کیونکہ ابھی ہمارے انسانی خاندان کو گزشتہ وقت سے زیادہ اسی کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی یہ اپیل عالمی سطح پر اس وائرس سے ہونے والے اموات کی وجہ سے کی گئی ہے اور اس معاملہ میں متعدد عرب ممالک بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلہ میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تنہائی اور کرفیو بھی شامل ہیں۔
اس تناظر میں گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کل نافذ ہونے والے جزوی کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور تکرار کی صورت میں قید کی بھی سزا ہو سکت ہے۔(۔۔۔)
منگل 29 رجب المرجب 1441 ہجرى - 24 مارچ 2020ء شماره نمبر [15092]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا