اقوام متحدہ انسانی بنیادوں پر متحرک اور بحران پر قابو پانے کے لئے ٹریلین کا منصوبہ

انٹونیو گوٹیریس: نیا کورونا (کوویڈ-19) تمام انسانیت کے لئے خطرہ
انٹونیو گوٹیریس: نیا کورونا (کوویڈ-19) تمام انسانیت کے لئے خطرہ
TT

گزشتہ روز اقوام متحدہ نے اپنے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کے الفاظ میں پوری انسانیت کے لئے خطرناک نئےکورونا وائرس (کوویڈ- 19) کا مقابلہ کرنے کے لئے متحرک ہونے کی بپیل کی ہے کیونکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد نصف ملین تک پہنچ گئی اور اموات کی تعداد 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور بہت سے ممالک میں ان کے لاش کو چھپانے کے لئے زمین کی تلاش ایک مسئلہ بن گیا ہے۔
دوسری طرف اس عالمی بحران کی وجہ سے ہزاروں قیدیوں کے لئے یہ بحران ایک موسم بہار بن گیا ہے کیونکہ متعدد ممالک نے انفیکشن کے خوف سے ان کی رہائی کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلہ میں گوتیریس نے گزشتہ روز اپنی ٹیلیویژن کی تقریر میں کہا ہے کہ پوری انسانیت کو (کوویڈ 19) کو ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا  اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ممالک اس وبا کے خاتمہ کے لئے یکطرفہ کوشش کر رہے ہیں یہ کافی نہیں ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 01 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 26 مارچ 2020ء شماره نمبر [15094]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]