کابل نے واشنگٹن کی پابندیوں کو کم سمجھا

گزشتہ روز مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں سبسڈی تقسیم کرنے کے ایک مرکز کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
گزشتہ روز مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں سبسڈی تقسیم کرنے کے ایک مرکز کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
TT

گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے اپنے اور اپنے سیاسی مخالف عبد اللہ عبد اللہ کے مابین جاری اختلافات کے پس منظر  میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے اپنے ملک پر عائد پابندیوں کو آسان سمجھا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے غنی اور عبد اللہ کے مابین بحران کو حل کرنے کی کوشش میں کابل کا دورہ کرنے کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ مایوس کن ہے کیونکہ واشنگٹن رواں سال سے ایک ارب ڈالر کی صورت میں افغانستان کو ملنے والی امداد فورا ختم کردے گا اور وہ سال 2021 میں مزید ایک ارب ڈالر کم کرنے کے لئے تیار ہے اور شاید اس سے زیادہ بھی کم کر سکتا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 30 رجب المرجب 1441 ہجرى - 25 مارچ 2020ء شماره نمبر [15093]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]