یمن میں جنگ بند کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے مطالبہ کا استقبال

یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادي کو دیکھا جا سکتا ہے
یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادي کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

یمن میں جنگ بند کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے مطالبہ کا استقبال

یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادي کو دیکھا جا سکتا ہے
یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادي کو دیکھا جا سکتا ہے

یمن کے تنازعے کے فریقین نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس کی جانب سے گزشتہ روز شروع ہونے والے مطالبہ پر لبیک کہا ہے تاکہ سیاسی تصفیے کی تیاری میں لڑائی بند کر دی جائے اور "نئے کورونا" کی وبا کو دور کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کو متحد کیا جا سکے۔
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطالبے کو قبول کرنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتائج کا سامنا کرنے کے بارے میں یمنی حکومت کے فیصلے کی حمایت اور اس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔
یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادي نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ہم جنگ بندی کے سلسلہ میں سیکرٹری جنرل کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور اس کے ایلچی مارٹن گریفھیس جنگ بندی کے لئے حوثی ملیشیاؤں پر دباؤ ڈالیں کیونکہ یہ وہ جماعت ہے جو صرواح یا ضالع اور تعز نامی علاقے مں جارحیت کا ارتکاب کررہی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 01 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 26 مارچ 2020ء شماره نمبر [15094]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]