وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے انعام کا اعلان

بچے دادا کے مرحلہ سے چچا کے مرحلہ میں پہنچ رہے ہیں لیکن آخرکار وہ خود کو تنہا ہی پاتے ہیں (نیو یارک ٹائمز)
بچے دادا کے مرحلہ سے چچا کے مرحلہ میں پہنچ رہے ہیں لیکن آخرکار وہ خود کو تنہا ہی پاتے ہیں (نیو یارک ٹائمز)
TT

امریکی محکمۂ خارجہ نے ایسی کسی بھی معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں 15 ملین ڈالر کے خطیر رقم کے انعام کی پیش کش کی ہے جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری ہو سکے کیونکہ وہ امریکی عدالت کے سامنے منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ دہشت گردی کے ملزم ہیں اور اسی طرح امریکی محکمۂ خارجہ نے سوشلسٹ صدر کے قریبی افراد کی گرفتاری یا سزا دینے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں 10 ملین ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان اس وقت آیا جب امریکی محکمۂ انصاف نے مادورو اور اس کی حکومت کے سینئر ممبروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کے سلسلہ میں انکشاف کیا اور امریکی عدلیہ نے مادورو پر "سن کارٹیل" نامی کوکین سمگلنگ گروپ کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس معاملہ میں سینئر سیاستدان اور وینزویلا کی فوج کے ممبران اور عدلیہ کے ممبران شامل ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 02 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 27 مارچ 2020ء شماره نمبر [15095]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]