لبنانی عدلیہ کی طرف سے زیر حراست افراد کو ضمانت کے بغیر رہا کرنے کا فیصلہ

لبنانی عدلیہ کی طرف سے زیر حراست افراد کو ضمانت کے بغیر رہا کرنے کا فیصلہ
TT

لبنانی عدلیہ کی طرف سے زیر حراست افراد کو ضمانت کے بغیر رہا کرنے کا فیصلہ

لبنانی عدلیہ کی طرف سے زیر حراست افراد کو ضمانت کے بغیر رہا کرنے کا فیصلہ
"الشرق الاوسط" کو عدالتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق لبنانی عدلیہ نے قیدیوں کی جان کے سلسلہ میں خوف کے سبب ان کو رہا کرتے ہوئے ان میں پائے جانے والے غصہ اور حقد کو دور کرنے کے لئے چند طریقہ اختیار کیا ہے اور اس کا مقصد قیدیوں کے لئے خطرہ کم کرنا ہے اور انصاف کرنے میں توازن کو برقرار رکھنا ہے اور یہ اقدام اس عام معافی کے قانون کے مطالبے کی روشنی میں کیا گیا ہے جسے ایک سیاسی فیصلہ کی ضرورت ہے۔
شمال میں وکیلوں کے سنڈیکیٹ محمد المراد نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس رضا رعد کی سربراہی میں شمال میں الزام تراشی کرنے والے ادارہ نے بدھ کے روز  25 افراد کو رہا کیا ہے اور دیگر 18 افراد کی رہائی کے بعد اسی سلسلہ میں دسیوں درخواستوں کو مختص ججوں کی طرف منتقل کرنے کے لئے درخواستیں وصول کرنے کے مقصد سے کال سینٹر ایپ کے ذریعہ ایک طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 03 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 28 مارچ 2020ء شماره نمبر [15096]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]