مزاح کے ستارے جارج سیدھوم کا انتقال

مرحوم فنان جارج سیدھوم کو دیکھا جا سکتا ہے
مرحوم فنان جارج سیدھوم کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

مزاح کے ستارے جارج سیدھوم کا انتقال

مرحوم فنان جارج سیدھوم کو دیکھا جا سکتا ہے
مرحوم فنان جارج سیدھوم کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز مصری مزاح نگار ستارے جارج سیدھوم طویل علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسے ہیں۔
کامیڈین مرحوم جنہوں نے اپنی عمدہ اداکاری کے ذریعہ کئی سالوں تک ان سنیما فلموں کے ذریعے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں کامیاب رہے ہیں جس میں انہوں نے اپنی دور کے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے 1997 میں اس طرح فالج لگنے کے بعد ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں ان کے جسم کے دائیں حصہ مکمل طور پر مفاوج ہوگیا تھا اور اس کا اثر ان کے بولنے پر بھی پڑا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ گزشتہ 23 سالوں کے دوران اداکاری سے مکمل طور پر دور ہوگئے لیکن وہ ڈرامہ "شادی شدہ" کی ہیرو فنانہ سمیر غانم اور فنکارہ شیرین کے ساتھ ایک ٹی وی ایڈ میں نظر آتے رہے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 03 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 28 مارچ 2020ء شماره نمبر [15096]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]